تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری

محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا شدید کم دباؤ بھارتی ریاست راجستھا ن پر موجود ہے جو اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔ مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ پاکستان کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد، دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اور 25اگست کے دوران موسلادھار  بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد،  بہاولپور، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔۔

جواب دیں

Back to top button