
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد قرار دیے جانے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
اسحاق ڈار کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ کل کرے گا۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بھی بینچ میں ہوں گے۔
ن لیگی سینیٹر اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔







