یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی غرض سے اجلاس رواں ہفتے ہو سکتا ہے۔
جوزیف بوریل نے کہا ہے کہ مجوزہ نئے معاہدے کے حتمی متن پر ایران نے ’مناسب‘ جواب دیا ہے اور اب فیصلہ امریکہ کو کرنا ہے۔
ویانا میں 16 ماہ تک جاری رہنے والے بالواسطہ مذاکرات کے بعد 2015 میں مغربی ممالک اور ایران کے درمیان طے پانے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کی بحالی کی کوششیں اہم موڑ پر ہیں۔