نواز الدین صدیقی خاتون کے روپ میں ، نئی فلم کا پوسٹر جاری

بالی ووڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی فلم بینوں کو حیران کرنے کے لیے ایک نئے روپ میں سامنے آئے ہیں۔
ان کی آئندہ آنے والی فلم ’ہڈی‘ جو کہ ایک انتقامی ڈرامہ پر مبنی کرائم سٹوری ہے، اس کے پوسٹر میں انہیں کوئی پہنچان نہ سکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس میں ایک خاتون کے روپ میں پیش کیا گیا ہے ۔
ایک معروف بھارتی فلمی سٹوڈیو کی جانب سے نواز الدین صدیقی کا پوسٹر جاری کیا گیا جو ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔
فلم ہڈی آئندہ برس یعنی 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اس حوالے سے نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہا و کہ ویسے تو انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد کردار ادا کیے ہیں لیکن ہڈی میں ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں کیا، اس سے بطور اداکار مجھے مزید تجربہ حاصل ہوگا۔
فلم رائٹر اور ہدایتکار اکشٹ اجے شرما نے کہا کہ فلم ہڈی کے ذریعے مجھے موقع ملا ہے کہ میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کروں، ہماری ٹیم کو امید ہے کہ یہ پوسٹر لوگوں کو بڑے پیمانے پر اپنی جانب متوجہ کرے گا۔







