تازہ ترینخبریںدنیا

یوکرین میں پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت

یوکرین میں پاکستان کے سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں موجود تمام پاکستانیوں سے اپیل کی جاتی ہے  موجودہ صورتحال کے پیش نظر سب یوکرائن سے چلے جائیں۔

قبل ازیں یوکرین میں امریکی سفارت خانے نے بھی الرٹ جاری کیا تھا ۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ روس کی جانب یوکرین پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button