
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصرعباس کا کہنا ہے کہ بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈونچر درحقیقت ملکی استحکام پرحملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مجلس وحدت مسلمین راجہ ناصرعباس نے عمران خان کی گرفتاری کی خبروں پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بنی گالہ پرکسی بھی قسم کاایڈونچردرحقیقت ملکی استحکام پرحملہ ہے۔
راجہ ناصرعباس کا کہنا تھا کہ غیورعوام ایسے کسی بھی ایڈونچر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چند مربع کلومیٹر پر محدود حکومت ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے
چند مربع کلومیٹر کے دائرے میں محدود حکومت اور ان کے سہولت کار پورے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہیں ،بنی گالہ پر کسی بھی قسم کا ایڈوانچر درحقیقت پاکستان کے استحکام پر حملہ ہے،جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
— Allama Raja Nasir (@AllamaRajaNasir) August 21, 2022







