تازہ ترینخبریںپاکستان

عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت 13 ن لیگی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتِ عالیہ نے مسلم لیگ ن کے 13 رہنماؤں کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے 25، 25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ن لیگی رہنماؤں کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

جواب دیں

Back to top button