
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آج بھی عمران خان کو ہی اپنا وزیراعظم مانتا ہوں، عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، اور اسلحہ کی نمائش کرنے پر بلاتفریق کارروائی کی جائے
انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ایسے عناصر کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ایسے عناصر کا آہنی ہاتھوں سے قلع قمع کرنا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے گجرات کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے، جس میں گجرات کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے، ملاقات میں اراکین اسمبلی نے اسلحہ کی نمائش کے خلاف ایکشن پر پرویزالٰہی کے فیصلے کو سراہا







