تازہ ترینتحریکخبریں

کرپٹ لوگوں کو صرف عوام شکست دے سکتی ہے

 چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپٹ لوگوں کو صرف عوام شکست دے سکتی ہے، جب تک حقیقی آزادی نہیں ملتی عوام میں رہوں گا

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اتنے کم وقت میں اتنے بڑے جلسے کے انعقاد پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں، آج میرے ملک میں مہم چل رہی ہے، مہم کا ایک ہی مقصد ہے میری قوم کو حقیقی طور پر آزاد نہ ہونے دو،

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانو! مستقبل آپ کا ہے، آپ نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہمیں اس پاکستان میں بڑا ہونا ہے جس کی جدوجہد قائداعظم نے کی تھی، یا وہ پاکستان جس میں کمزور کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہو

عمران خان نے کہا کہ غریب کیلئے الگ اور طاقتور کیلئے الگ قانون ہونے سے قوم تباہ ہوجاتی ہے، تحریک پاکستان میں قائداعظم کے ساتھ لیاقت علی خان کھڑے ہوئے تھے، جو ملک کے ساتھ ہورہا ہے مجھے آپ سب کی فکر ہے، اپنی انا اور ذاتی فائدے کیلئے ملک کے مستقبل کو داؤ پر لگادیتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پاکستان میں بسنے والوں کی فکر ہے، جب تک ملک کو حقیقی آزادی نہ دلا دوں سڑکوں پر نکلتا رہوں گا، انہوں نے سوال کیا کہ مجھے ہٹانے کی ضرورت کیوں پڑی؟، کیوں بیرونی سازش سے عمران خان کو ہٹایا گیا؟، کیاعمران خان پیسے چوری کرکے باہر محلات خرید رہا تھا؟، یا میں ملک میں زمینوں پر قبضے کررہا تھا یا فیکٹریاں بنارہاتھا؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اس لیے نکالا کیوں کہ اس نے چوری کی تھی، رجیم چینج اس لیے کی کیوں کہ وہ امریکا کی غلامی نہیں چاہتا تھا، خارجہ پالیسی وہ ہوتی ہے جو عوام کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، میں نہیں چاہتا تھا امریکا کی جنگ میں میری قوم جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس جنگ میں میری قوم کے 80 ہزار افراد شہید ہوئے، میں نہیں چاہتا تھا امریکا اوپر سے کوئی کارروائی کرے، چاہتا ہوں وہ خارجہ پالیسی ہو جو میرے ملک کیلئے فائدہ مند ہو، اگر بھارت امریکا اتحادی ہو کر روس سے تیل خریدسکتا ہے تو ہم کیوں نہیں

جواب دیں

Back to top button