انتخاباتتازہ ترینخبریں

کراچى ضمنى انتخاب ، پاکستان تحریک انصاف کامىاب

کراچی کے حلقے این اے 245 ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ برقرار ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی اور 263 پولنگ اسٹیشنز میں سے اب تک 100 اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ایم ایس سسٹم پر اب تک کے 100 پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ موصول ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے محمود مولوی 10471 ووٹ لے کر سے سب سے آگے ہیں۔

ایم کیو ایم معید انور 3857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جب کہ ٹی ایل پی کے محمد علی رضا 3058 ووٹ سے تیسرے نمبر پر ہیں۔ فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے 389 ووٹ لے سکے جبکہ پی ایس پی کے حفیظ الدین اب تک 172 ووٹ لے سکے۔

کراچی:پولنگ اسٹیشن نمبر 107،جیکب لائن کاغیرسرکاری نتیجہ
کراچی:ایم کیو ایم کےمعیدانور 76 ووٹ کے ساتھ آگے ،غیرسرکاری نتیجہ
کراچی:مہاجرقومی موومنٹ کےشاہدفراز 20ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر

کراچی:پولنگ اسٹیشن نمبر 34،پی ای سی ایچ ایس بلاک 2کاغیرسرکاری نتیجہ
پی ٹی آئی کےمحمودمولوی 41 ووٹوں کےساتھ پہلےنمبر پر ،غیرسرکاری نتیجہ
ایم کیو ایم کےمعیدانور26ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر،غیرسرکاری نتیجہ

کراچی:پولنگ اسٹیشن نمبر 235، پی آئی بی کالونی کےغیرسرکاری نتیجہ
کراچی:آزادامیدوارڈاکٹرفاروق ستار35ووٹ لیکرآگے ،غیرسرکاری نتیجہ
ایم کیوایم کےمعیدانور 29ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر،غیرسرکاری نتیجہ

کراچی:پولنگ اسٹیشن نمبر 215،مارٹن کوارٹر زکاغیرسرکاری نتیجہ
آزادامیدوارڈاکٹرفاروق ستار 51ووٹ لیکرآگے ،غیرسرکاری نتیجہ
ٹی ایل پی کےمحمداحمد 19ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر،غیرسرکاری نتیجہ

کراچی:پولنگ اسٹیشن نمبر 206،جیل روڈ کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ
کراچی:ایم کیو ایم کےمعیدانور 39 ووٹ کے ساتھ آگے ،غیرسرکاری نتیجہ
آزادامیدوارفاروق ستار 28ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر،غیرسرکاری نتیجہ

اس نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے محمود مولوی، ایم کیو ایم کے امیدوار معید انور، پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، مہاجر قومی موومنٹ کے محمد شاہد اور ٹی ایل پی کے محمد احمد رضا مد مقابل ہیں۔

فاروق ستار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں، مجموعی طور پر سیٹ کے لیے 15 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ جب کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہوئے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی

جواب دیں

Back to top button