تازہ ترینخبریںپاکستان

جنرل غلام عمر کا بیٹا مجھ سےسوال نہیں کرسکتا ، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل غلام عمر کے بیٹے کو کوئی حق نہیں کہ مجھ پر پاکستان سے وفاداری کے حوالے سے سوال کرے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل غلام عمر کا نام حمود الرحمان کمیشن میں آیا اور کمیشن نے غلام عمر کو کرمنل قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کے والد بھی غلام عمر ہیں مگر تاریخ سفاک ہوتی ہے ، میرے والد خواجہ صفدر قائداعظم کے ساتھی تھے ،انہوں نے اگر جنرل ضیا کا ساتھ دیا تو اس پر میں نے پارلیمنٹ میں معافی مانگی۔

 خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بھارت میں بیٹھ کر اداروں کے خلاف بات کی ہوئی ہے ، برطانیہ میں بیٹھ کر بات کی ہوئی ہے ، شہباز گِل کا بیان اسکرپٹڈ ہے ، مگر ان پر تشدد نہیں ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میری جماعت میں مایوسی موجود ہے ، مگر ایک ڈیڑھ ماہ میں معاشی صورت حال بہتر ہو جائے گی۔ نوازشریف کے ساتھ غلط ہوا۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ  واپس آئیں اور ان کے ساتھ کی گئی زیادتی کا ازالہ ہو،اس کے لیے کوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز اسد عمر نے کہا  تھاکہ وزیر دفاع ہمیں کہہ رہا ہے کہ ہم محب وطن نہیں، ان کا بیان مضحکہ خیز ہے، خواجہ آصف بتائیں فلور آف دی ہاؤس پر فوج کے خلاف کیوں بیان دیا تھا

جواب دیں

Back to top button