تازہ ترینخبریںسپورٹس

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فرانس میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ خان سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ پاکستان کے حمزہ خان اور مصر کے محمد نصیر کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ تین منٹ جاری رہا جس میں پہلے مصر کے پلیئر نے 1-2 کی برتری حاصل کرلی تھی مگر پھر حمزہ نے کم بیک کیا۔ میچ کا پہلا گیم حمزہ نے با آسانی 3-11 سے جیت لیا لیکن اگلے دو گیمز میں مصری کھلاڑی نے 5-11 اور 9-11 سے کامیابی حاصل کر کے 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔ نوجوان پاکستانی پلیئر نے خسارے کا پریشر نہیں لیا ۔ چوتھے گیم میں 5-11 سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن گیم میں 7-11 کی فتح کے ساتھ کامیابی سمیٹی۔

سیمی فائنل میں حمزہ خان کا مقابلہ انگلینڈ کے فنلے وتنگٹن سے ہوگا ۔

جواب دیں

Back to top button