
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران خان اسماعیل کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی آزادی حاصل کرے گا۔
عمران اسماعیل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پوری قوم کو 75واں یوم آزادی مبارک ہو، دعاگو ہیں کہ اللہ پاک وطن عزیز کو خوشحال رکھے، آج قوم ایک بار پھر حقیقی آزادی کے لیے اسی جذبے سے سراپا جدوجہد ہے
انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ چیف لیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ عہدہ مانگنے کے لیے میرے پاس گورنر ہاؤس آئے تھے، ریکارڈ موجود ہے لاگ بک میں اندرج اور تصاویر بھی موجود ہیں، سکندر سلطان راجہ ایک مرتبہ میرے پاس گورنر ہاؤس سندھ آئے تھے، انہوں نے کہا کسی بھی جگہ سیکریٹری لگا دیں یا کوئی عہدہ دے دیں۔
عمران اسماعیل نے کہا تھا: ’سکندر سلطان راجہ نے کہا کہیں بھی لگا دیں آپ لوگوں کے کام کروں گا، انہیں اب بھی دیکھ لیں ان کا جھکاؤ کس طرف ہے، ان کی جانبداری سب پر واضح ہو چکی ہے، میں تو کہتا ہوں کہ ان کو انتخابی نشان الاٹ کر دینا چاہیے







