وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔
پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 75 واں یومِ آزادی پاکستانی قوم کے لیے ایک تاریخی دن ہے
انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان بابائے قوم قائدِ اعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد سے ممکن ہوا۔