تازہ ترینخبریںکاروبار

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتیں مزید بڑھا دیں ۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کو بڑا جھٹکا لگا دیا، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق جون کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی ہے جبکہ کے الیکٹرک نے 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

بجلی مہنگی ہونے سے کراچی کے صارفین پر 25 ارب روپے سے زیادہ اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا کے مطابق بجلی جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک ماہ کیلئے مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق صرف اگست اورستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button