کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے انگلینڈ جانے والے 2 پاکستانی باکسر غائب ہوگئے۔
برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیےگئے پاکستان کے دو باکسر سلیمان بلوچ اور نذیراللہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئےہیں۔
دونوں باکسرز کی ساتھیوں سے آخری ملاقات ہوٹل میں منگل کی صبح ناشتے پر ہوئی تھی ، دن بارہ بجے ائیرپورٹ روانگی کے لیے تمام پلیئرز کو اپنے کوچز کو رپورٹ کرنا تھا تاہم دونوں باکسرز نے کوچز کو رپورٹ نہیں کی۔
تاخیر پر دونوں کے کمروں کے دروازں کو توڑا گیا تو وہاں سامان موجود تھا لیکن باکسرز غائب تھے، دونوں باکسرز کے سفری کاغذات فیڈریشن کے پاس ہی ہیں، جس پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ہینڈبال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کریں گے، آرمی سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری کرنل صدف اکرم،کرنل ناصر تونگ سمیت سپورٹس بورڈ کا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔
دوسری جانب باکسنگ فیڈریشن دونوں باکسرز کو لیے بغیر ہی وطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔