محکمہ صحت پنجاب نے لاہور کے 17 علاقوں میں ہیضہ پھیلنے کی تصدیق کر دی۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور کے جو علاقے ہیضہ سے متاثر ہوئے ہیں، ان میں اچھرہ، کینٹ، گلبرگ، تاج باغ و دیگر شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور کے 17 متاثرہ علاقوں میں ہیضہ سے بچاؤ کے قطرے پلانا شروع کردیے ہیں، ویکسی نیشن مہم آج سے 7 روز تک جاری رہے گی۔
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ایک سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ہیضے سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، ایک لاکھ 55 ہزارسے زائد گھروں میں 11 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نشین ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ہیضہ کے قطرے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسف کے تعاون سے پلائے جا رہے ہیں، 468 ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی، متاثرہ علاقوں میں 62 کیمپس بھی لگائےجائیں گے۔
محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق لاہور میں رواں برس ہیضہ کے 7 ہزار 800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔