تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ

 تحریک انصاف نے شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ درج کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہباز گل کے اغوا کا مقدمہ متعلقہ پولیس سٹیشن میں دائر کرایا جائے گا، اس کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی آج ہی درخواست دائرکی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن فیصل چوہدری ایڈووکیٹ درخواست تیار کرنے کے بعد ہائی کورٹ جائیں گے۔

خیال رہےکہ اسلام آباد پولیس نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ غداری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button