تازہ ترینخبریںسیاسیات

ایم کیو ایم وفاق اور سندھ حکومت سے پھر ناراض

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وفاقی اور سندھ حکومت سے ناراضی کا اظہار کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے کہا کہ وفاقی حکومت ہو یا سندھ حکومت اپنی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کو معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید تشویش ہے، رابطہ کمیٹی اس پر جلد اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی میں جعلی جماعتیں بنائی جاتی ہیں، ایم کیو ایم سے معاہدہ بھی کیا جاتا ہے اور ایم کیو ایم کو نقصان بھی پہنچایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ وفاق میں حکومتی اتحادی ہے اور اس اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button