دولہا اور دلہن کی شرکت کے بغیر ہونے والی عجیب شادی

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں انوکھی شادی ہوئ ہے جس میں نہ تو دولہا نے شرکت کی اور نہ ہی دلہن شریک ہوئی۔
مہینوں شادی کی تیاریوں اور منصوبہ بندیوں میں مصروف رہنے والے دولہا اور دلہن اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں شرکت سے قاصر رہے۔
دولہا حاذق عبداللّٰہ نے ولیمے کی تقریب سے چند روز قبل طبعیت ناساز محسوس ہونے پر کوویڈ ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔
حاذق عبداللّٰہ کے مطابق ان کا نکاح 25 جون کو سادگی سے ہو چکا تھا جب کہ ولیمے کی تقریب کے لیے انہوں نے 180 مہمانوں کو مدعو کیا تھا، جس کی تیاریوں میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ہی مصروف تھے اس لیے احتیاطاً انہوں نے بھی اپنا کوویڈ ٹیسٹ کروایا اور ان کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا۔
اس نوبیاہتا جوڑے کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور اس طرح ان کے ولیمے کی تقریب بغیر دولہا اور دلہن کے انجام پائی۔
حاذق عبداللّٰہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ہی ولیمے کی تقریب میں ورچول جبکہ مہمانوں نے روایتی طریقے سے دھوم دھام سے شرکت کی







