
ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح کر رہے ہیں۔
عید گاہوں میں نماز کی ادائیگی کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملیں گے اور پھر حسب روایت سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ انجام دیں گے







