تازہ ترینخبریںپاکستان

ملک میں مون سون ہوائیں شدت کیساتھ داخل ہونا شروع

ملک بھر میں آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہو رہی ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

ان کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مسافر اور سیاح محتاط رہیں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے اور نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

 مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ آج خضدار، قلات، چمن، دالبندین، مسلم باغ، لسبیلہ، پنجگور، آواران، خاران، ژوب، بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بدین کے مختلف دیہی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں جانبجودھل میں آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ گاؤں مڑھ میں بجلی گرنے کے باعث ایک شخص جاں بحق

جواب دیں

Back to top button