تازہ ترینحالات حاضرہخبریںدنیاروس یوکرائن جنگ

جنگ کے المناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکہ یورپ پر عائد ہوگی

روسی صدر نے جنگ یوکرین کے جاری رہنے اور مذاکرات کی شرائط نہ ماننے کے نتائج بارے میں سخت خبردار کیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوتین نے یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کی غرض سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

صدر ولادیمیر پوتین نے ساتھ ہی مذاکرات کے معاملے میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ جتنا طول پکڑے کی، معاملہ اتنا ہی دشوار ہوتا جائے گا۔

روسی صدر نے مغرب پر دشمنیوں کو ہوا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یورپ اور امریکہ اس وقت تک جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں جب تک ایک ایک یوکرینی ہلاک نہ ہو جائے۔

اس سے پہلے اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب دی متری پولیانسکی نے بھی یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ولودیمیر زیلنسکی اور انہیں اشتعال دلانے والے تمام لوگ مذاکرات پر آمادہ نہیں ہوئے تو پھر اس جنگ کے المناک نتائج کی تمامتر ذمہ داری خود ان پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button