تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

اسلام خواتین کو حقوق دیتا ہے، مگر مرد نہیں دیتے

معروف پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کا کہنا ہے کہ اسلام خواتین کو حقوق اور آزادی دیتا ہے لیکن مسلمان مرد خواتین کی ان حقوق تک رسائی ہونے نہیں دیتے۔

ارمینا خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں عرب ممالک میں 3 خواتین کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’جب آپ خواتین کو معاشرے میں دوسرے درجے کا شہری بننے دیتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ ’ایسے میں مرد خواتین کو وہ ہستی سمجھ لیتے ہیں جنہیں وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے پاس رکھ سکتے ہیں اور جب چاہے اپنی زندگی سے نکال کر پھینک دیتے ہیں‘۔

ارمینا خان نے مزید لکھا ہے کہ ’ایسا سلوک خواتین کے ساتھ اب نہیں چلے گا‘۔

ایک صارف نے اداکارہ کے اس ٹوئٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’اسی لیے اسلام نے خواتین کو حقیقی طور پر سب سے زیادہ آزادی اور احترام دیا ہے‘۔

ارمینا خان نے صارف کے ردِعمل کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اسلام تو حقوق دیتا ہے لیکن مسلمان مرد ان حقوق کی خواتین کو منتقلی کی اجازت نہیں دیتے، جس کی وجہ سے خواتین اب بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اس حوالے سے ثبوت کے طور پر آپ کو صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تمام واقعات کو دیکھنا ہوگا‘۔

 

جواب دیں

Back to top button