
گلگت ( عبدالرحمان بخاری سے) نوجوان کوہ پیما شیروز کاشف اور فضل علی ننگا پربت کیمپ ون پہنچ گئے ہیں کیمپ ون کی بلندی پانچ ھزار میٹر بلند ہے جہاں سے دونوں کوہ پیماؤں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں ریسکیو کیا جائے گا ۔
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد نے جہان پاکستان کو بتایا کہ شیروز کاشف اور فضل علی 8126 میٹر بلند ننگا پربت کی چوٹی سر کر کے واپس آتے ھوئے پھنس گئے تھے اور ان سے مواصلاتی رابطہ منقطع ھوگیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز دونوں کوہ پیما کیمپ تھری پہنچے تھے
جہاں سے آج وہ کیمپ ٹو پہنچ اور اب وہ کامیابی سے کیمپ ون پہنچ چکے ہیں اور دونوں کوہ پیما خیریت سے ہیں ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں کوہ پیماؤں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر میں کیمپ ون سے منتقل کر کے لایا جائے گا
یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے شیروز کاشف نے ابتک 8 ھزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیوں کو سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں







