تازہ ترینخبریںدنیا

’مشرف دبئی میں ہیں‘، قریبی ذرائع نے سابق صدرکی راولپنڈی منتقلی کی خبریں مستردکردیں

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردیدکردی۔

 پرویز مشرف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ  ان کی پاکستان منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

سابق صدر کے  قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پرویز مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنےکی سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیال رہےکہ اس سے قل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کی اطلاعات  سامنے آئی تھیں۔

اطلاعات میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل  دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا اور وہ راولپنڈی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پرویز مشرف کی وجہ سے اسپتال کی سکیورٹی سخت کرنےکی خبریں بھی سامنے آئیں، اس حوالے سے بتایا گیا کہ معمول کے تحت سکیورٹی الرٹ کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

Back to top button