
روزنامہ جہان پاکستان کی خبر پر ایکشن چنیوٹ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
چنیوٹ پولیس کے افسران و جوان عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ ساتھ ہر میدان میں عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چنیوٹ شہر کے ایک ہی گھر کے تین نابینا بچوں کی ویڈیو وائرل ہوئی جو کسمپرسی کی زندگی گزاررہے تھے اوربچوں کے والدین نے امدا د کی اپیل کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھتے ہی انچارج فالکن سکواڈ محمد احسان ایس آئی اپنی ٹیم کے ہمراہ نابینا بچوں کے گھر پہنچ گئے۔
انچارج فالکن سکواڈ نے نابینا بچوں سے ملاقات کی،خیریت دریافت کی اور راشن تقسیم کیا۔







