تازہ ترینخبریںپاکستان

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی جبکہ سلیمان شہباز، طاہر نقوی اور ملک مقصود کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی اسپیشل کورٹ میں ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ سابق وزیراعظم کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تفتیش کی، برطانیہ میں ہونے والی تفتیش میں بھی بے گناہ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا ہے کہ 2004 میں پاکستان آیا تھا، میرے پاس حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان کیوں آتا، میں نے اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور این سی اے نے تحقیقات کیں،این سی اے نے پونے دو سال تحقیقات کیں، کچھ بھی نہیں ملا، میں ان کا رشتہ دار تو نہیں تھا، خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے سامنے نہ ہوتا

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button