تازہ ترینتحریکخبریں

پی ٹی آئی برطانیہ کا مظاہرہ، ن لیگ کا اجلاس نامعلوم مقام پر منتقل

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ہونے والی لیگی رہنماؤں کے اجلاس کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقام میں تبدیلی کا فیصلہ حسن نواز کے دفتر کے باہر پی ٹی آئی برطانیہ کے ہونے والے مظاہرے کے باعث کیا گیا۔

نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی نامعلوم مقام پر ہوئی ہے، ملاقات کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ سمیت دیگر  رہنما موجود ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے2260 سے لندن پہنچے تھے ، ن لیگی رہنما احسن اقبال ،مفتاح اسماعیل،ایازصادق،مریم اورنگزیب ، عطاتارڑ اور ملک احمد خان ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کے اندر سے بھی قبل از وقت انتخابات کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں، اور بعض لیگی رہنماؤں نے فوری انتخابات میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ مشکل معاشی فیصلوں سے مقبولیت میں کمی پر ن لیگی قیادت لندن میں سر جوڑ کر بیٹھے گی، اجلاس میں الیکشن کیلئے بڑھتے دباؤ پر مشاورت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button