تازہ ترینخبریںپاکستان

عید کی تعطیلات کے دوران پاکستان بھر میں بارش، آندھی کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران مغربی موسمی نظام کے زیر اثر پاکستان بھر میں آندھی اور گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، یہ سسٹم یکم مئی کو ملک میں داخل ہوگا۔

جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ مغربی موسم کی یہ لہر 5 مئی تک برقرار رہے گی، نئے موسمی نظام کے تحت یکم مئی بروز اتوار سے 2 مئی بروز پیر کے درمیان کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں گردوغبار کے طوفان کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات یکم مئی سے 3 مئی تک چاغی، نوشکی، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب، زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد، بارکھان، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button