تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع
روس کی یوکرین کے شمالی شہروں میں شدید بمباری, دارالحکومت کیف کی جانب پیش قدمی

روس کی یوکرین کے شمالی شہروں میں شدید بمباری اور جنگی کارروائیاں جاری ہیں اور دارالحکومت کیف پر بھی حملے کے لیے روسی افواج اکٹھی ہونا شروع ہو گئی ہیں اور ان کی پیش قدمی جاری ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق یوکرینی حکام نے جنوبی بندرگاہ کے شہر ماریوپول اور مشرقی شہر خار کیف میں سنگین انسانی حالات کی اطلاع دی ہے۔
ایک سیٹلائٹ امیجنگ کمپنی میکسار کے مطابق ایک روسی فوجی قافلہ کیف کے قریب پہنچ رہا ہے جس سے یوکرین کے دارالحکومت پر نئے حملوں کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب روس کی یوکرین کے شمال مشرق سےدارالحکومت تک جنگی پیش رفت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، مسلسل بمباری اور فائرنگ کے سبب کچھ علاقوں میں شہری اپنے پیاروں کی میتوں کی تدفین سے بھی قاصر ہیں۔







