تازہ ترینتحریکخبریں

تحریک عدم اعتماد: حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہو گئے

 مسلم لیگ ق نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور مسلم لیگ ق میں مذاکرات ناکام ہوگئے ، جس کے بعد ق لیگ نے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے 24 سے 48 گھنٹے اہم قراردے دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی اکثریت نے مرکزی اور پنجاب حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کردیا، مونس الٰہی اور طارق بشیر چیمہ حکومتی کمیٹی کے اسد عمر اور پرویز خٹک سے ملے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے بتایا کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئے، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کمیٹی ممبران نے بتایا وزیراعظم پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے ، ہم نےپوچھاکب ؟وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے بعد۔

حکومتی کمیٹی کا کہنا تھا کہ آپ عدم اعتماد ناکام بنانے میں مدد کریں ہم آپ کووزارت اعلیٰ دیں گے ، جس پر ق لیگ وزرا نے کہا کیسے یقین کرلیں عدم اعتماد کے بعد حکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے، حکومت ہمیں لولی پاپ دےرہی ہے اور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ہمارے مطالبات سنجیدہ لیں۔

ق لیگ کے وزرا کے سخت موقف کے بعد بات چیت آگے نہ بڑھ سکی ، ذرائع نے کہا حکومتی وزرا نے تمام صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔

ق لیگ کا کہنا ہے کہ 48گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے پارٹی میں حتمی فیصلے کیلئے دباؤبڑھ رہاہے، ق لیگ آج اپنےمشاورتی اجلاس میں مزیداہم فیصلے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ قیادت تحریک عدم اعتمادکے معاملے پر اپوزیشن سے رابطے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button