تازہ ترینخبریںپاکستان

پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے کی تجویز

پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کے دوران عدم اعتماد لانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ابلاغ کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کے لیے پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے دورہ روس کا وقت تجویز کیا ہے۔

اس حوالے سے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان نے ابھی پی پی کی تجویز پر حامی نہیں بھری تاہم فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عدم اعتماد پر مشاورت ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری آج سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔جس میں حکومت مخالف تحریک مؤثر بنانے پر مشاورت ہوگی اور پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں ختم کرنے پر بات چیت ہوگی۔

ملاقات میں دونوں رہنما سیاسی جماعتوں کے رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کریں گے۔

اس سے قبل تحریک عدم اعتماد میں تیزی لانے کیلئے شہباز شریف اور سابق صدر زرداری کے درمیان بھی لاہور میں اہم ملاقات ہوئی تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ورکنگ ریلیشن بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو وزیراعظم کےدورہ چین کےدوران عدم اعتماد لانے کا کہا تھا لیکن پیپلزپارٹی کوتحریک عدم اعتمادکی صورت میں اسمبلیاں تحلیل کاخطرہ ہے اور پیپلزپارٹی نہیں چاہتی فی الحال اسمبلیاں تحلیل ہوں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء کا مشترکہ اجلاس 22فروری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button