مزیدار پکوان

پشاوری مٹن کڑاہی

اجزاء:

گوشت آدھا کلو، ٹماٹرتین عدد، تیل آدھا کپ، دہی آدھا کپ، دھنیا آدھی گٹھی، ہری مرچ چار سے پانچ عدد، ہلدی ایک چائے کا چمچہ، ادرک دو چائے کے چمچے، لہسن ایک چائے کا چمچہ، گرم مسالا پسا ہوا آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ضرورت، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ۔

ترکیب:

تھوڑے سے پانی میں گوشت کو اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہوجائے۔ پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور دہی شامل کریں۔ ہلدی، گرم مسالا، نمک اور لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔

ٹماٹر، ہری مرچ اور تھوڑا سا پانی شامل کریں، تاکہ مسالا بن جائے اور اسے ڈھک دیں۔ جب گوشت اچھی طرح سے مسالے میں رچ بس جائے اور تیل اوپر آجائے تو اسی تیل میں گوشت کو تھوڑا سا پکائیں۔ تیا ر ہونے پر ہرادھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ گارنش کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button