تازہ ترینخبریںپاکستان

پنجاب حکومت کا خود مختار اداروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے خود مختار اداروں،ذیلی محکموں اور سپیشل انسٹی ٹیوشنز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سمیت 6 خود مختار ادارے سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کریں گے۔

خود مختار اداروں کے معاملات کو دیکھنے کیلئے دو ہفتے قبل ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈی نیشن کی نئی آسامی بھی تخلیق کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن،پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی نگرانی بھی ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد ہو گی۔

پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی،پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی،پنجاب پراونشل گورنمنٹ سرونٹ بیناولینٹ فنڈ بورڈ کی خود مختاری کرکے اسے بھی ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت کردیاگیاہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کا کوارڈی نیشن ونگ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے گریڈ ایک سے 17 تک کے افسران واہلکاروں کے معاملات بھی دیکھے گا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے بجٹ اور آپریشنل معاملات بھی ایڈیشنل سیکرٹری کوارڈی نیشن کے سپرد کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق خود مختار اداروں کو سروسز کی بہتر ڈلیوری کیلئے ایس اینڈ جی اے ڈی کے ماتحت کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button