تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا ڈیسک ٹاپ صارفین کی سکیورٹی کیلئے اہم اقدام

سان فرانسسکوٜ پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کی سکیورٹی کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ صارفین کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے کمپنی ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کام کر رہی ہے۔

یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورږن دونوں پر استعمال کیا جاسکے گا۔ صارف جب لاگ ان کے لیے بار کوڈ سکین کرے گا تو اُس کے پاس خفیہ ہندسے ٟ پن کوڈزٞ آجائیں گے جن کو درج کرنے کے بعد ہی اکائونٹ کو کمپیوٹر پر لاگ ان کیا جاسکے گا۔

موبائل کی طرح اکائونٹ تک رسائی کے لیے خفیہ ہندسے یا پاسورڈ کو دیسک ٹاپ پر درج کرنا ہوگا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل صارفین کے لیے پیش کی ہوئی ہے،

جس کے لیے صارف کو سیٹنگز میں اکا¶نٹس کے آپشن میں جاکر ٹو سٹیپ ویری فکیشن کو آن کرنا پڑتا ہے۔ ٹو سٹیپ ویری فکیشن کھلنے کے بعد صارف کو اکائونٹ تک رسائی کے لیے اپنا پاس ورڈ یا خفیہ ہندسے درج کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button