تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیکاروبار

آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن برآمدات میں 35.77فیصد اضافہ

وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ جولائی تا دسمبر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن برآمدات میں 35.77فیصد اضافہ ہوا، چھ ماہ میں آئی سی ٹی برآمدات ایک ارب 30کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر آئی ٹی امین الحق نے کہا ہے کہ دسمبر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شعبے کی برآمدات میں 28.72فیصد اضافہ ہوا اور آئی سی ٹی برآمدات 25کروڑ 10لاکھ ڈالر رہیں۔ دسمبر 2020میں آئی سی ٹی شعبے کی برآمدات 19کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں۔

وزیر آئی ٹی نے کہا کہ نومبر کی نسبت دسمبر میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، چھ ماہ میں صرف آئی ٹی کی برآمدات 97کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں۔ آئی سی ٹی برآمدات میں آئی ٹی برآمدات کا حصہ 74.65فیصد ہے۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اس عرصے میں آئی ٹی برآمدات 68کروڑ 10لاکھ ڈالر تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button