تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

وولف بیری کھائیں، الزائیمر سے محفوظ رہیں

بیجنگٜ چین اور شمالی امریکہ میں عام پائی جانے والی ایک مرغوب نعمت وولف بیری یا گوجی بیری ہے جو ہزاروں برس سے کھائی جارہی ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ یہ شوخ بیری الزائیمر اور دماغی انحطاط سے بھی بچاتی ہے۔ چینی سائنسدانوں نے اس بیری سے الزائیمر سےبچانے کا پورا سائنسی طریقہ کار دریافت کیا ہے۔

اسے عام طور پر چینی کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ خشک بیریاں اور ان کے سپلیمنٹ اب پاکستان میں بھی دستیاب ہیں۔

ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ گوجی بیری اینٹی آکسیڈنٹ خواص سے بھری ہوتی ہیں اور ری ایکٹو آکسیجن کے نقصانات کا ازالہ کرتی ہے۔ ری ایکٹو آکسیجن سپیشیز امراضِ قلب، کینسر اور دماغی انحطاط کی وجہ بن سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button