تازہ ترینخبریںپاکستان

سینئر وکیل حفیظ الرحمن چوہدری پاکستان بار کونسل کے چیئرمین منتخب

پاکستان بار کونسل نے اپنی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے قبل ازیں کیے گئے فیصلوں کی منظور ی کے دوران فیصلہ کیا کہ وکالت میں داخلہ لینے کے لیے لاءگیٹ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50سے کم کرکے 45فیصد کردئیے جائیں گے۔

سینئر وکیل حفیظ الرحمن چوہدری سال 2022 کے لیے پاکستان بار کونسل کے بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے روز اٹارنی جنرل خالد جاوید خان (جوکہ بلحاظ عہدہ پاکستان بار کونسل کے چیئرمین بھی ہیں) نے ریٹرننگ آفیسرکے فرائض سرانجام دیتے ہوئے وائس چیئرمین کے انتخاب کے لیے ممبران سے تجاویز طلب کیں،جس پر چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ ایڈوکیٹ نے لاہور سے تعلق رکھنے والے حفیظ الرحمن چوہدری ایڈوکیٹ کا نام تجویز کیا، اوراعظم نذیر تارڑ اور منیر احمد خان کاکڑ نے حمایت کی۔

جبکہ انکے مقابلے میں کسی اور امیدوار کا نام نہ آنے پر ریٹرننگ آفیسر نے حفیظ الرحمن چوہدری کو بلا مقابلہ وائس چیئرمین قرار دے دیا ۔

پاکستان بار کونسل نے اپنی لیگل ایجوکیشن کمیٹی کے قبل ازیں کیے گئے فیصلوں کی منظور ی کے دوران فیصلہ کیا کہ وکالت میں داخلہ لینے کے لیے لاءگیٹ ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50سے کم کرکے 45فیصد کردئیے جائیں گے۔

جبکہ قانون کی تعلیم کے لیے بیرون ملک جانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سپیشل ایکویلینس ایگزیم بھی ختم کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ خواہشمند طلبا ء کا وقت اور پیسہ ضائع ہونے سے بچ سکے۔

کونسل نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ جس شخص کے پاس قانون کی ڈگری اور 15سال تجربہ ہوگا وہ کسی بھی یونیورسٹی اور کالج کے لاء ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ بن سکے گا،اور اس مقصد کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تبدیل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button