تازہ ترینخبریںپاکستان

یونیورسٹی آف لاہورکا 12واں کانووکیشن، گورنر پنجاب کی خصوصی شرکت

تقریب میں جامعہ کے تمام 11 فیکلٹیز کے تحت آنے والے 43 شعبہ جات کے مجموعی طور پر 16 ہزار 8 سو 29طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں۔ امتیازی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے271 سٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے12ویں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا۔ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی جانب سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں ڈگریاں اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس جیسی عالمی وبا کے بعد لاہور یونیورسٹی کے 12 ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد 21 اور 22 جنوری کو دو دنوں کے لیے ہوا۔

تقریب کے پہلے روز پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں جامعہ کے تمام 11 فیکلٹیز کے تحت آنے والے 43 شعبہ جات کے مجموعی طور پر 16 ہزار 8 سو 29طلبہ و طالبات کو اسناد دی گئیں۔

امتیازی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے271 سٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر 51 پی ایچ ڈی، 7 ہزار 3 سو 53 گریجوایٹس اور 9 ہزار 4 سو 25 انڈرگریجوایٹس کو ڈگریاں دی گئیں۔

تقریب کے دوران مہمانان خصوصی اور یونیورسٹی آف لاہور کی قیادت نے طلبہ و طالبات کو انکی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

چودھری محمد سرور نے یونیورسٹی آف لاہور کی قوم اور ملک کی خدمت کرنے پر تعریف کی۔

گورنر پنجاب نے لاہور یونیورسٹی کے اعلیٰ اور پروفیشنل تعلیمی ڈگری پروگرامز کا آغاز کرنے پر باقی اداروں سے سبقت لے جانے پر نہ صرف یونیورسٹی قیادت کی کاوشوں کو سراہا بلکہ ملک و قوم کی تعلیمی میدان میں خدمت کے جذبہ کی بڑھ چڑھ کر تعریف کی۔

کانووکیشن کی تقریب میں بڑی تعداد میں فکیلٹی ممبران اور فارغ التحصیل طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے سٹوڈنٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مسقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

نمایاں حیثیت کے ساتھ تمغے حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ان کی شاندار کامیابی پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی آف لاہور پاکستان میں ٹاپ یونیورسٹیز میں سے ایک ہے، جس میں 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔

جبکہ یونیورسٹی میں 2 ہزار سے زائد اساتذہ، 4 ہزار سے زائد کورسز، 2 سو سے زائد ڈگری پروگرامز، 40 سے زائد شعبہ جات، 11 فیکلٹیز، 5 ریسرچ سینٹرز، 3 ٹیکنالوجی پارکس اور 4 مختلف کیمپسز کے ساتھ 56 ہزار 3 سو 59 فارغ التحصیل سٹوڈنٹس کا نیٹ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹائمز ہائیر ایجوکیشن، کیو ایس اور اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز کی جانب سے یونیورسٹی آف لاہور کو بین الاقوامی سطح پر ہونے والی درجہ بندیوں میں نمایاں طور پر شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button