تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

قمر باجوہ سے ہیلو ہائے ہوئی، وقت کیساتھ دشمنی دوستی میں بدل سکتی ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے صرف ہیلو ہائے ہوئی، کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی۔ وقت کے ساتھ دشمنی دوستی اور دوستی دشمنی میں بدل سکتی ہے، نفرتیں ختم ہونی چاہئیں۔ اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے سابق آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سے محض سلام دعا ہوئی تھی، اس سے زیادہ کوئی بات نہیں ہوئی

جواب دیں

Back to top button