تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکا میں مڈٹرم الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات ( مڈٹرم الیکشن)کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔ ایوان نمائندگان کی تمام 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں پر پولنگ جاری ہے، 36 امریکی ریاستوں میں گورنرزکا انتخاب بھی ہو رہا ہے۔

 

امریکی ریاست ورمونٹ میں مقامی وقت کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 5 بجے ہوا، جب کہ دیگر ریاستوں نیو ہیمپشائر، نیو جرسی، نیویارک اور ورجینیا میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوئی۔

 

اس وقت ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کی 218 اور ڈیموکریٹس کی 214 نشستیں ہیں۔ایوان نمائندگان میں اکثریت کےلیے435 میں سےکم ازکم 218 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔ایوان نمائندگان کے ارکان 2 سال کےلیے منتخب ہوتے ہیں۔

 

سینیٹ میں ریپبلکنز کی 53 اور ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، 2 نشستیں آزاد ارکان کے پاس ہیں۔سینیٹ میں سادہ اکثریت کے لیے 100میں سے 51 نشستیں درکار ہیں۔ سینیٹ میں 50، 50 نشستیں ہونےکی صورت میں نائب صدرکا ووٹ فیصلہ کن ہوگا۔ سینیٹرکا انتخاب 6 سال کے لیے ہوتا ہے۔

 

الیکشن میں تقریباً5.2 کروڑ ووٹرز پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں، امریکا میں ابتدائی ووٹنگ کے دوران 2 کروڑ 90 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالا۔

 

مختلف سرویز کے مطابق ڈیمو کریٹس کو ایوان نمائندگان میں برتری ملنےکا امکان ہے جب کہ سینیٹ کا کنٹرول غیر یقینی ہے اور سینیٹ کی7 اہم نشستوں پر سخت مقابلے کی توقع ہے۔

جواب دیں

Back to top button