تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس، سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر سی ڈی اے کا نوٹس ارسال کردیا گیا۔

 

مکان مالک امان اللہ کو بھیجے گئے نوٹس میں سی ڈی اے نے گرین ایریا پر بنا سکیورٹی گارڈ کیبن اور جنریٹر ہٹانے کی ہدایت کردی۔

 

سی ڈی اے کے نوٹس میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ میں بنا کچن بھی بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

 

نوٹس میں 15 روز کے اندر تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 15 دن بعد سی ڈی اے خود ایکشن لے گا۔

 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ یہ نوٹس پورے دارالحکومت میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت معمول کی کارروائی ہے، دین یا سیاست کو غیر قانونی سرگرمیوں کے دفاع کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے

جواب دیں

Back to top button