
سعودی حمایت یافتہ یمنی فورسز کے حملوں میں حوثی ملیشیا کے 2 رہنما ابراہیم النونو اور ابو عبداللہ السفیانی مارے گئے۔
دوسری جانب سعودی اتحادی افواج نے مکہ مکرمہ کی جانب حوثیوں کا بھیجا گیا ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا، حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب ڈرون حملہ کرنے کی تردید کردی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سعودی اتحادی افواج کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔
یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ حوثی گروپ نے سعودی سرزمین کی جانب کوئی کارروائی نہیں کی، گروپ کی کارروائیوں کا ہدف سعودی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہوتے ہیں







