تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

کراچی: تفتیشی افسر کے کمرے سے 6 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا اور دیگر سامان غائب، انسپکٹر گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل میں درج مقدمے میں ضبط شدہ قیمتی سامان تفتیشی افسر کے کمرے سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر ایف آئی اے کراچی نے تفتیشی انسپکٹر شیخ سہیل محمود کو گرفتار کرلیا۔

 

مقدمے کے مطابق 7 مئی 2026 کو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران ضبط کیا گیا مال ایف آئی اے کی تحویل میں لیا گیا تھا، ضبط شدہ سامان میں چاندی، ڈائیز، لیجرز، رجسٹرز، مہریں، وزن کرنے والی مشین اور ایک لاکر شامل تھے۔

 

مقدمے میں مجموعی طور پر 4 ہزار 584 تولے، یعنی تقریباً 53 کلوگرام چاندی، سونے اور دیگر متعلقہ اشیا کا ذکر کیا گیا ہے جن کی مالیت تقریباً 6 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

 

مقدمے کے مطابق ضبط شدہ قیمتی دھاتوں کی تحویل انسپکٹر شیخ سہیل محمود کے سپرد کی گئی تھی جو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں تعینات تھے۔

جواب دیں

Back to top button