تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

بنیامن نیتن یاہو امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل ایک بار پھر بنیامن نیتن یاہو کی ’مکمل حمایت‘ کے اعلان کے چند گھنٹے بعد، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’آخری بار جب آپ نے معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھرا تھا۔ کیا آپ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتے ہیں؟ ضرور آزمائیں، لیکن محتاط رہیں، ہمارے بھی کچھ نامکمل کام باقی ہیں۔‘

عراقچی کا یہ بیان ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جن میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران کے رویے میں تبدیلی نہ آئی تو امریکہ اور اسرائیل مل کر ’معاملہ ختم کر دیں گے۔‘

اتوار کی شب سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں عراقچی نے مزید لکھا: ’نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، خواہ اس جنگ کے اسرائیل پر جو بھی نتائج مرتب ہوں، چہ جائیکہ امریکہ کے صدر پر۔

جواب دیں

Back to top button