تازہ ترینخبریںدنیافن اور فنکار
ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا: بشنوئی گینگ

سلمان خان کے ساتھ کام کرنے پر ٹائیگر شروف بھی بشنوئی گینگ کے نشانے پر آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کو سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے ٹائیگر شروف کو پہلے بھی دھمکی دی تھی جبکہ اداکار کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے 3 سے 4 گولیاں چلائیں۔
فائرنگ کے واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے جب کہ اداکار کے ڈرائیور کے بازو میں گولی لگی، اس کے علاوہ قریب موجود ایک رکشہ ڈرائیور بھی زخمی ہوا تھا







