تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر کی ریکارڈ بولی

مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ کی تاریخ کی ریکارڈ بولی لگ گئی، چترال کے توشی ٹو پرمٹ کی سب سےزیادہ بولی لگی۔

 

پشاور سے چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف محسن فاروق کے مطابق چترال کے توشی ٹو پرمٹ کی 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر کی بولی لگی، گزشتہ سال سب سے زیادہ بولی 2 لاکھ 72 ہزار ڈالر تھی۔

 

محسن فاروق کے مطابق 4 ایکسپورٹیبل مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی کی گئی۔ نیلامی سے 12 لاکھ 11 ہزار 800 ڈالرز حاصل ہوئے۔

 

چیف کنزرویٹر کے مطابق 4 میں سے 3 مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس چترال اور ایک کوہستان کی ہے، رواں سال بولی کو مارخور ٹرافی ہنٹنگ میں اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

 

انھوں نے کہا کہ چترال توشی ون کا پرمٹ 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالرز اور چترال گہریت گول کا پرمٹ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوا جبکہ کوہستان کائیگاہ کھوار کے پرمٹ کی نیلامی 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالرز میں ہوئی۔

 

چیف ڈاکٹر محسن فاروق کے مطابق نیلامی سے حاصل آمدن کا 80 فیصد کمیونٹی کو دیا جائے گا جبکہ آمدن کا 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوگا۔

جواب دیں

Back to top button