تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کریں گے: امیر جماعت اسلامی

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا حکومت کا پیٹرول پر ریلیف پیکج کوئی احسان نہیں ہے، حکومت کو پریشرمیں آکریہ پیکج دینا پڑا، 40 لاکھ موٹر سائیکلز ہیں، پیکج سب کو نہیں مل رہا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس مسئلے کا حل صرف لیوی کا خاتمہ ہے، پیٹرولیم کے مسئلے پر سب خاموش کیوں ہیں، امیروں کے لیے الگ نظام بنا لیں یہ چکر نہیں چلےگا، 7 اکتوبر کے بعد اگلے مرحلے کا اعلان کر رہے ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ہم فلسطینیوں کے لیے بات کرتے رہیں گے، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، جس میں امریکا بھی سہولت کار ہے

جواب دیں

Back to top button