
سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے احمد دانیال، سعد مسعود ،حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 9 ، 11اور 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوں گے







